ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش میں بدعنوانی کے حکام نے معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریبا 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا، جس کی قیمت تقریبا 13 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل(سی آئی سی)کے حکام نے کہا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کھولنے کے دوران ہوئی۔سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے لاکرز کھولے، جہاں سے سابق وزیرِاعظم کی ملکیت تقریبا 9.7 کلوگرام سونا ملا، جس میں سونے کے سکے، سونے کی اینٹیں اور زیورات شامل تھے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حسینہ واجد نے عہدے کے دوران ملنے والے بعض تحائف توشاخانہ میں جمع نہیں کرائے، جو کہ قانون کے تحت ضروری تھا۔
بنگلہ دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
