Monday, December 15, 2025
ہومتازہ ترینمسرت عالم بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر

مسرت عالم بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر

سری نگر،سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا،وہ اس سے قبل قائد حریت سید علی گیلانی کے ساتھ سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی شوری کا اجلاس ہوا جس میں تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔