Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستانسہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام

سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ 90 سے زیادہ پروجیکٹ کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں، پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ خدمت کو ووٹ دیتے انتشار اور نفرت کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں، مریم نواز کی خدمت کی سیاست نے شیر کو جیت کا نشان بنا دیا ہے

اسی لئے مسلم لیگ (ن)ووٹرز کی پہلی ترجیح بن چکی ہے، شکست خوردہ لوگوں نے پولنگ اور نتائج آنے سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا کرنا شروع کر دیا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ آج عوام باشعور ہو چکے ہیں ان کو کھوکھلی تقریروں سے مرغوب نہیں کیا جا سکتا، نو مئی کے دہشتگرد اور شہدا کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے، عوام انتشاریوں اور فسادیوں کی حقیقت جان چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔