ہومپاکستانپی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا

پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔آصف نجم 16نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16سے 19نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔
اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم نے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے798پر رپورٹ نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ آصف نجم نے رابطہ کرنے پر طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کیا تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور غائب ہونے کی صورت میں فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔