ہومبریکنگ نیوزبھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانےکا کریڈٹ لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے،بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پرفخر ہے،پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ میں نےختم کرائی۔

امریکی صدر نےبھارت کا نام نہ لیتےہوئےکہا ایک اور جنگ ہونےوالی تھی جسےمیں نے رکوایا،دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔

مزید کہا کہ ایک اور جنگ پیوٹن کے ساتھ ہے،پیوٹن پر میں تھوڑا حیران ہوں یہ اتنا جلدی نہیں ہوا جتنا میں نے سوچا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔