Tuesday, December 16, 2025
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے 16نومبر سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملزکیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ۔ کین کمشنر پنجاب کاکہناہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنیوالی ملزکودس لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا، شوگرملزمیں بروقت کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر چینی قیمت پراثرپڑ رہا ہے،مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ کی بجائے دو سو روپے کلومیں فروخت ہونے لگی۔

کمشنر پنجاب نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،کہتے ہیں کہ پنجاب کی ستائیس شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے، باقی چودہ ملوں کو چیک کرکے کارروائی شروع کریں گے،کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت یقینا کم ہوگی۔ لاہور کے مختلف بازاروں اور پرچون کی دکانوں پر چینی کی ایک سو اناسی روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب نہیں،اس وقت کھلی مارکیٹ میں چینی دو سو روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے شوگرسیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیارکرلیں،ایک دودن میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی،رانا تنویرحسین نے کہا شوگر سیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائے گی، امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا،اگرکرشنگ دسمبرکے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تب بھی اسٹاک موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔