Tuesday, July 1, 2025
ہومشوبزفضا علی شوٹنگ کے دوران زخمی

فضا علی شوٹنگ کے دوران زخمی

قصور، معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
مشہور و معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گرگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ معروف گلوکار ملکو اور فضا علی ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔