Wednesday, March 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، فہرست پر بھی پارٹی میں تضاد سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، فہرست پر بھی پارٹی میں تضاد سامنے آگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ، بانی سے ملاقاتوں کی فہرست پر بھی پی ٹی آئی میں تضاد سامنے آگیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر دو الگ الگ فہرستیں جیل حکام کو ارسال کی گئیں، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر نے الگ الگ فہرستیں ارسال کیں۔

سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے سہیل آفریدی، جنید اکبر، بابر سلیم سواتی، اسدقیصر کے نام شامل ہیں۔

سینیٹر علی ظفر کی جانب سے ارسال کی گئی فہرست میں سینیٹر عون عباس بپی، شاہد خٹک اور ایم پی اے زرعالم خان کا نام شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔