Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادشہر اقتدار کے انڈر پاسز، شاہراہوں اور پلوں پر تزئین و خطاطی کا کام جاری

شہر اقتدار کے انڈر پاسز، شاہراہوں اور پلوں پر تزئین و خطاطی کا کام جاری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے اسلام آباد کے مختلف انڈر پاس کی دیواروں، شاہراہوں اور پلوں پر تزئین و آرائش اور خطاطی(آرٹ ورک)کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ نے اسلام آباد کے انڈر پاسز کی دیواروں، شاہراہوں پر واقع بس اسٹاپس اور پلوں پر تزئین و آرائش اور خطاطی (آ رٹ ورک)کام تیزی سے شروع کردیا ہے تاکہ دیکھنے والی آنکھ کو دلکش اور دلفریب منظر دکھائی دے، تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک)میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت، تہذیب و تمدن کو اجاگر کیا جائے گا، تاکہ آ ئندہ آ نے والی نسلوں کو چاروں صوبوں کی ثقافت، تہذیب و تمدن کو منتقل کیا جاسکے، شہر کی تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک)سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا جلد ہی تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک)کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔