Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانلیگی ایم پی اے پر پودے چوری کرنے کا الزام ثابت نہ ہوا، مقدمہ خارج

لیگی ایم پی اے پر پودے چوری کرنے کا الزام ثابت نہ ہوا، مقدمہ خارج

عرفان کے اپنے بیان سے منحرف ہوجانے پر مقدمہ قابل اخراج قراردیدیا گیا
گوجرانوالہ،ن لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کرنے کے معاملے پر پی ایچ اے کے کیئرٹیکر نے اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے کیئرٹیکر عرفان نے پولیس کو اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تصدیق کرنے پر توفیق بٹ پر 1000 پودے چوری کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوا لٰہذا مقدمہ خارج کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق عرفان کے اپنے بیان سے منحرف ہو جانے پر مقدمہ قابل اخراج قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب لیگی ایم پی اے توفیق بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر سابق ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔