ہومتازہ ترینپیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج

پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج

راولپنڈی (آئی پی ایس )پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج ، تاجر رہنمافیصل عباسی کے مطابق مریم نواز شریف نے پیرا فورس بنا کر ظلم کیا ،دکانداروں سے ہزاروں روپے وصول کیے گئے، رسید تک نہ دی گئی ، ڈینٹر گاڑیاں کہاں کھڑی کریں؟ پیرا فورس نے حالات مشکل بنا دیے ۔ تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کرنا شروع کر دیں، پیرا فورس عملہ موقع سے فرار، تاجروں کا تھانہ پیر ودھائی کے باہر شدید احتجاج، نعرے بازی۔

دکاندار محمد عارف خان کے مطابق پیرا فورس نے میرے بیٹے شارع خان سے 15ہزار مانگے ،غریب آدمی جس کی روز کی سیل 1500روپے، اس سے 15ہزار کیسے مانگ سکتے ہیں؟ ، سارا سامان دکان کے اندر تھا، پھر بھی ظلم کیا گیا، پیرا فورس اہلکاروں نے کہا جرمانہ ہے، مگر کوئی رسید نہیں دی ،اہلکار رسید دینے کا وعدہ کر کے بھاگ گیا ، پیرا فورس اہلکاروں نے 50ہزار روپے بھی وصول کیے بغیر رسید۔ دکانداروں کا کہنا ہے اہلکاروں نے زبردستی دکانوں سے سامان اٹھایا ،گاڑیوں کے انجن، پرزے اور دیگر سامان بھی اٹھا کر لے گئے ۔ تاجروں کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ پیرا فورس کی کارروائی چور بازاری اور بدماشوں جیسی ہے ، تاجر تنظیموں نے منگل کو شہر بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔