Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو زہر دیے جانے کا شبہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو زہر دیے جانے کا شبہ

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
لاہور،وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹے اسپتال میں داخل ہیں، دونوں کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے۔پولیس کے مطابق 31 اگست کو جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کے 9 سالہ بیٹے آحل کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے زہر دیا گیا ہے، گھر پہنچے تو دوسرے بیٹے 8 سالہ آرش کو گلے اور آنتوں میں تکلیف ہو گئی، اسے بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازم رمضان اور عباس نے بتایا کہ خانساماں اقبال، ڈرائیور وقار، سکیورٹی گارڈ دولت باز اور دوسرا ڈرائیور اقبال یہ کہہ رہے تھے کہ بچوں کو انھوں نے زہر دیا ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس نے جمشید چیمہ کے 6 ملازمین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اہل خانہ کے مطابق اب دونوں بچے تندرست اور گھر پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔