Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانپی ایچ اے فاونڈیشن ،اے ڈی محمد شعیب خان ،راجہ عبدلمنعم خان صابر،طیب ایوب و دیگر کی گریڈ18 میں ترقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر بن گئے

پی ایچ اے فاونڈیشن ،اے ڈی محمد شعیب خان ،راجہ عبدلمنعم خان صابر،طیب ایوب و دیگر کی گریڈ18 میں ترقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر بن گئے

اسلام آباد ، پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن میں افسران کی ترقیاں، گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب خان اورراجہ عبدلمنعم خان صابر کو گریڈ 18میں ترقی دیدیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے محکمانہ پروموشنز کمیٹی کی سفارشات پر گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب خان اورراجہ عبدلمنعم خان صابر کو گریڈ 18میں ترقی دیدیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں ایک اور جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیب ایوب ، احمد نصیر چیمہ ، محمد اسد عباس ، مامون خان ، برکت اللہ خان، زبیر علی اور ایاز علی کو بھی گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف ترقی پانے والے افسران نے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
4d4da682 6fb9 43a0 a60a ddb82a223ddc 1
8057e668 7c63 42c0 9024 d8bd3cfa79e5 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔