نئی دہلی ، معروف بھارتی اداکار راج کمار را ؤنے انکشاف کیا ہے کہ کالج کے زمانے میں 25 لڑکوں نے مل کر ان کی پٹائی کی تھی۔راج کمار کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا پر اداکار کے ایک پرانے قصے کے چرچے ہو رہے ہیں جس کا انکشاف اداکار نے بذاتِ خود بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا تھا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ میں 11ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھا تب سے ہی فلموں میں کام کرنے کا بیحد شوق تھا، میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح تھا، ایک دن میں نے ایک لڑکی کو باسکٹ بال کھیلتے دیکھا تو لگا مجھے میری انجلی مِل گئی۔راج کمار نے بتایا کہ میں نے اس لڑکی سے رابطہ کیا اور ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس لڑکی کا پہلے سے بوائے فرینڈ ہے۔انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لڑکا مجھے مارنے کے لیے اپنے 25 دوستوں کو ساتھ لے آیا اور پھر سب نے مجھے خوب پیٹا، لڑکے زور زور سے چیخ رہے تھے کہ پستول نکالو اور اسے مار دو، میں ان سے بھیک مانگنے والے انداز میں کہہ رہا تھا کہ میرے منہ پر نہیں مارنا میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔واضح رہے بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں سے جگہ بنانے والے راج کمار نے 2010 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔
لڑکی کے چکر میں25 لڑکوں نے مل کر میری پٹائی کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔