کراچی ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔ میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پیپلزپارٹی کالے قانون کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔