Thursday, May 7, 2026
ہومکھیلپہلا ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جی این این نیوز نیٹ ورک نے جیت لیا

پہلا ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جی این این نیوز نیٹ ورک نے جیت لیا

اسلام آباد،پہلا ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جی این این نیوز نیٹ ورک نے جیت لیا۔نیشنل کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جی این این نیوز کی ٹیم نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ ہم نیوز کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر چوالیس رنز بنا سکی۔۔ جس کے بعد جی این این نیوز فائنل میچ کی فاتح ٹیم ٹھہری۔جی این این نیوز کے کھلاڑی محمد کفیل مین آف میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔انہوں نے فائنل میچ میں اکاون رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور تین کھلاڑیوں کو بھی آوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی فاسٹ باولر محمود قرار پائے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔