اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا ،نہ ہی انھیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویز ہیں کیا۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور PMDA کا ایک لفظ نہیں پڑھا نہ ہی انھیں کوئ پتہ ہےکہ تجاویز ہیں کیا،ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہےکہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہےایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کےاپنےفیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 31, 2021