Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپاکستان کی سرحدیں محفوظ، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہیں،آرمی چیف

پاکستان کی سرحدیں محفوظ، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہیں،آرمی چیف

راولپنڈی،پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا، وفد کو سیکیورٹی انوائرمنٹ سمیت سرحدوں کی صورت حال اور امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے عوامی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج عوامی حمایت سے ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے، چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم ہرصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی رابطوں کے ثمرات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے انتہا پسندی کیخلاف قوم کے تعاون سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے پاک فوج کی حمایت اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا جب کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔