اسلا م آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی ۔ملاقات میں مجلس شوریٰپارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر علوی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجزوں پر قابو اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ، چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التوا قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں،قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد بلز منظور کیے گے ، بحٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی۔اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کر لیا گیا ہے جسے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
حکومت کا 13 ستمبر کوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

