Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلاظہر علی شیف بن گئے،دال بنائی، اہلیہ سے بھی مشورے لیتے رہے

اظہر علی شیف بن گئے،دال بنائی، اہلیہ سے بھی مشورے لیتے رہے

لاہور،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی انگلینڈ میں قرنطینہ میں وقت گزاری کیلئے شیف بن گئے۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران فینز سے گفتگو کی اور اسی دوران کچن میں دال بھی بنائی۔لائیو سیشن کے دوران وہ دال بنانے کی ترکیب کے حوالے سے اہلیہ سے مشورے بھی لیتے رہے۔اظہر علی نے بتایا کہ وہ وقت گزارنے کیلئے کچن میں کام کررہے ہیں،حالانکہ کھانا فریج میں رکھا ہوا ہے۔اظہر علی اپنا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد 5 ستمبر کو کاونٹی سمر سیٹ کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔