Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا پھیلانے والی وجہ پتہ چل گئی؟

پاکستان میں کورونا پھیلانے والی وجہ پتہ چل گئی؟

ملتان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کوکوئی تشویش نہیں، اپوزیشن بیوقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔
اتوار کو ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسے کورونا پھیلا ئوکا باعث بنیں گے اپوزیشن وباکاپھیلا ئو کم ہونے پراپنے جلسوں کاشوق پورا کرے ،3سال میں پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہے توشوق پورا کر لے، ماضی کی طرح اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی جولوگ عمران خان سے استعفی لینے نکلے تھے ،وہ کہاں گئے پی ڈی ایم عملاختم ہوچکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ،ترقی کا سفراپوزیشن کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا ،اپوزیشن کے پاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ایجنڈے پرعمل پیراہے ،اس کے برعکس وزیراعظم کے پاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے، آئندہ اقتداربھی تحریک انصاف کا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اس ضمن میں اندرونی و بیرونی کسی قسم کادبائو قبول نہیں، وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئے حکومت اچھی ہو جائے گی ،روایت بن چکی ہے کہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بنا ئو،اب ایسانہیں ہوگاکہ قومی خزانہ لوٹ کربیرون ملک فرار ہو جائو، وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں جس نے ملک لوٹا،اس کوجواب دیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن بہت ضروری ہے، ہم افغانستان میں ایسا سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں جس میں تمام شراکت دار یکجا ہوں اور خطے میں پائیدار اور مستقل امن قائم ہو، پاکستان کابل میں جاری انخلا کے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی نمائندوں اور غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔