مظفر آباد،وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے اپنے قائد اور وزیراعظم پاکستان کے عوامی انداز حکمرانی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم ہائوس کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے ہیں۔ترجمان وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کے مطابق وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی ہفتے میں دو روز عوامی وفود سے ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم بدھ اورجمعرات کوعوامی وفود سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم آزادجموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ عوام نے بھاری مینڈیٹ سے قانون سازاسمبلی میں بھیجا اور معزز اراکین اسمبلی نے بھرپوراعتمادسے وزیراعظم بنایا، اپنے چالیس سالہ سیاسی کیریئرمیں عوام کی خدمت ترجیح رہی۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہائوس کو عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، یہی نہیں وزیراعظم عمران آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے زریعے عوام سے رابطے میں ہیں ، وزیر اعظم کی اس اقدام کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
