اسلام آباد (سب نیوز)14اگست جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے نے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام باد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

