کراچی(سب نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
بازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طیہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔
پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

