اسلام آباد (سب نیوز)گریڈ 19کے افسر سید عاصم حسین ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں، سید عاصم حسین کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے اور وہ اس وقت افسر بیکار خاص تھے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے افسر نثار عظمت چٹھہ اور شاہدہ کو سیکشن آفیسرز تعینات کر دیا گیا ہے ۔ دونوں افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے ۔

