Sunday, March 8, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

چکوال(سب نیوز)سابق صدر ایف پی سی سی آئی و آئی سی سی آئی ملک زبیر، سابق چیئرمین فاونڈر گروپ و سابق صدر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور سابق صدر چکوال چیمبر وقار بختاوری پر مشتمل اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے چکوال چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی قاضی محمد اکبر کی وفات پرچکوال میں ان کے بھائی قاضی محمد اشرف اور صاحبزادے قاضی عثمان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی پڑھی۔ اور قاصی محمد اکبر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زبیرملک نے کہا کہ قاضی محمد اکبر مرحوم کاروباری برادری کے ایک مخلص، جرات مند اور باوقار لیڈر تھے، جنہوں نے چکوال میں تجارت کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ ان کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

خالد اقبال ملک نے کہا کہ قاضی محمد اکبر ایک وژنری اور دیانتدار شخصیت تھے جنہوں نے کاروباری برادری کو منظم کرنے اور چیمبر کو فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم سب ان کی خدمات کے مقروض ہیں۔ظفر بختاوری نے کہا کہ قاضی محمد اکبر نہ صرف ایک مضبوط منتظم تھے بلکہ ایک مشفق دوست بھی تھے۔ ان کے انتقال سے چکوال کی بزنس کمیونٹی ایک رہبر سے محروم ہو گئی ہے ،چکوال چیمبر بنانے اور اسے ترقی دینے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ،ہم کاروباری برادری کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔احسن بختاوری اور وقار بختاوری نے کہا کہ قاضی اکبر جیسی شخصیات کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہل خانہ کے لیے نہیں، بلکہ پورے کاروباری طبقے کے لیے صدمے کی بات ہے۔ ہم قاضی عثمان اور قاضی اشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر قاضی محمد اشرف نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی مرحوم نے ہمیشہ اصولوں اور ایمانداری سے زندگی گزاری، اور آج بزنس کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کی طرف سے اظہارِ تعزیت ان کے کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قاضی عثمان نے کہا کہ والد گرامی کی جدائی ہمارے لیے ایک ناقابلِ بیان دکھ ہے، لیکن ان کی دی گئی تربیت اور نام ہماری راہنمائی کرتا رہے گا۔ ہم ان تمام شخصیات کے بے حد شکر گزار ہیں جو آج اس دکھ کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔وفد میں آئی سی سی آئی کے ایگیزیکٹو ممبران ملک محسن خالد،راجہ نوید ستی،ملک عبدالعزیز، نثار مرزا، بابر چوہدری، امتیاز عباسی، اسد عزیز، خالد چوہدری، زاہد قریشی، شاہ فیصل، چوہدری اشرف، ملک ندیم اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر چکوال کی بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں جن میں صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ، سینئیر نائب صدر ریاض فاروقی ،سابق صدورخواجہ عارف، خرم کامران،چوہدری شہزاد سعادت،خواجہ نذیر سلطان ، ملک حفیظ انجم، ، میاں خاور، ملک غلام مرتضی، ملک غلام حر ودیگر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔