Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستاناسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری

اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔
زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی ادارے اور ماہرین ایک طرف تو افراطِ زر کے حوالہ سے مثبت اشارے دے رھے ھیں دوسری جانب خود سے بتائی گئی شرح 3.20 فیصد کے مقابلے میں 780 بیسز پوائنٹس کا فرق رکھے ھوئے ھیں جو کسی بھی طرح منصفانہ نہیں ھے – زاھد اقبال چوھدری نے کہا کہ ملکی صنعتی ، کاروباری ادارے اور برآمد کنندگان حکومت سے سوال کر رھے ھیں کہ بلند شرح سود کے کاروباری سرمائے اور مہنگے پیداواری اخراجات کے ساتھ وہ کس طرح عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل ھو سکتے ھیں
زاھد اقبال چوھدری نے کہا ھے کہ پاکستان بھر کے تجارتی ، کاروباری حلقے چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایسوسی ایشنز پیٹرن انچیف یونائیٹیڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر اور بزنس کمیونٹی کی ایپکس باڈی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف متحد ھیں اور مشاورت کے بعد راست اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔