Wednesday, March 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزشاہی حکم پر جمیکن دھڑ جڑی جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا

شاہی حکم پر جمیکن دھڑ جڑی جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا


ریاض، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر جمیکا سے تعلق رکھنے والی دھڑ جڑی جڑواں بچیاں ’’آزاریا‘‘ اور’’آزورا‘‘اپنے والدین کے ہمراہ ریاض پہنچ گئیں۔ ان کی آمد کا مقصد ان کے ممکنہ آپریشن اور جسمانی علیحدگی کا طبی جائزہ لینا ہے۔بچیوں کو جمیکا سے سعودی وزارتِ دفاع کے میڈیکل ایویکویشن طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں وزارت نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں واقع کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں ماہرین ان کی حالت کا تفصیلی معائنہ کر رہے ہیں۔شاہی دیوان کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مملکت کی جدید طبی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پیچیدہ کیسز میں انسانی خدمت کے کردار کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں بچوں کی علیحدگی کے کامیاب آپریشنز میں سعودی ٹیم کا وسیع تجربہ مملکت کو دنیا میں نمایاں مقام دیتا ہے۔جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیس پر فوری توجہ، گرمجوش استقبال اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر وہ مملکت کے بے حد شکر گزار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔