Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانحکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی، خرم ذیشان

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی، خرم ذیشان

پشاور (سب نیوز)پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم ذیشان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ نہ ہو اس لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں اور الیکشن ہونا ہی میری جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی باضمیر ہیں، امید ہے وہ انتخابات میں مجھے آج ضرور ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی عددی اعتبار سے 5 جنرل نشستیں جیت سکتی تھی لیکن پتا نہیں کیوں پانچواں امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا جب کہ پارٹی کی آفیشل لسٹ میں میرا نام تھا۔
خرم ذیشان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔