اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے لرزہ خیز قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک واقعے پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم کی بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی شدید مذمت، شفاف تحقیقات کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
