Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانزرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری 11 جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔جس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور مجموعی مالیت 19 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 43 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔