Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانیوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر اکیس جولائی کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کاروپوریشن کی بندش کیخلاف ملازمین نے بارش کے باوجود اسلام آباد میں ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یونین عہدیداران کا کہنا تھا کہ چودہ جولائی سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال آج باقاعدہ احتجاج میں تبدیلی کی گئی ہے،مظاہرین نے کہا وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ پارلیمان میں بھی بندش نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی۔مظاہرین نے کہا یوٹیلیٹی اسٹورز غریب عوام کو ریلیف دینے والا واحد ادارہ ہے ،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں،وزیراعظم فوری طور پر بندش کے احکامات واپس لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔