Sunday, March 8, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد، نئی تعمیر شدہ ای الیون فلائی اوور پر بھی بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں

اسلام آباد، نئی تعمیر شدہ ای الیون فلائی اوور پر بھی بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں

اسلام آباد (سب نیوز)حالیہ بارشوں نے حکومت کی کارکردگی اور تعمیراتی معیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،دارالحکومت میں ای الیون فلائی اوور کی ایک سائیڈ کی سڑک پر گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس سے پل کی پائیداری اور منصوبے کی شفافیت پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ انتظامیہ نے دراڑیں چھپانے کے لیے مٹی ڈال کر عارضی مرمت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ عملہ پل کے کناروں پر پڑی دراڑوں کو مٹی سے کور کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام کچھ ہی عرصہ قبل مکمل ہوا تھا اور اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے۔ تاہم پہلی ہی بارش میں سڑک کی حالت بگڑ گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔