Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانمخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے گورنر و وزیراعلی خیبر پختونخوا کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے گورنر و وزیراعلی خیبر پختونخوا کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے

اسلام آباد(سب نیوز)خیبر پختونخوا میں اضافی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری گورنر و وزیراعلی خیبر پختونخوا کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خطوط میں خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کی دراخوست کی، خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لینا ایک آئینی ذمہ داری ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ گورنر کو اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کریں۔
خطوط میں سینیٹ انتخابات سے قبل الیکٹورل کالجر پورا ہونے سے متعلق آئینی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کیلئے اجلاس بلائیں تاکہ 21جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔