اسلام آباد (ارمان یوسف )سب نیوز کا اعزاز ،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ اٹھایا اور پھر منطقی انجام تک بھی پہنچایا، سب نیوز نے سب سے پہلے 19جنوری 2023کو پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیاں کئے جانے کا انکشاف کیا تھا
سب نیوز کی مسلسل انکشافات سے بھرپور سٹوریز سامنے آنے کے بعد پہلے اسلام آبا ہائیکورٹ نے یہ معاملہ زیر سماعت آیا جس کے بعد 30اپریل 2025کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بھی غیر قانونی بھرتیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 6مئی 2025کو پبلک اکائونٹس کمیٹی نے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی اور موجودہ پی اے آر سی انتظامیہ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوایا
ایف آئی اے کی ٹیم نے 31مئی کی شب چیئرمین پی اے آر سی کے آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کیا تھا ۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے 13جولائی کو چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اور ڈائریکٹر ایڈمن ملک اخلاق کو گرفتار کیا جبکہ 14جولائی کو انہیں اینٹی کرپشن کورٹ پیش کر کے 3روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا ۔
