Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزپولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

لاہور (سب نیوز )پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے الیکٹرونکس گیجٹس کھول لیے۔کراچی فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغرکیکیس میں تحقیقات مزید آگے بڑھی ہیں، پولیس نے ادکارہ کے استعمال میں رہنے والیگیجٹس حاصل کرکے کھول لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق حمیرا کے پاس 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ تھا جس کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں درج تھے، جس کی مدد سے پولیس نے ان گیجٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق 2 افراد کے بیانات بھی قلمبندکرلییگئے ہیں جب کہ مزید 2 افرادکو طلب کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جِم اور بیوٹیشن کے پاس جاتی تھیں، تحقیقات آگے بڑھانے میں ادکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر افراد سے بھی مدد لی جائیگی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اداکارہ کا چند لوگوں سے رابطہ رہاہے جب کہ ادکارہ کی بینک اکانٹس کی بھی جانچ پرتال کی جارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔