Sunday, March 8, 2026
ہوماسلام آبادوزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔

وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح اسکوائر پراجیکٹس سے نکلنے والے میٹریل بشمول مٹی کو ڈمپ کرنے کے لیے سائٹس کی این او سی انوائرمنٹ ونگ اور پلاننگ ونگ سے مانگی گئی جس کے تحت پراجیکٹس سے ڈیڑھ کلومیٹر دور خالی جگہ کو فائنل کیا گیا ،، ڈمپنگ پوائنٹ میں تقریبا 34 سے 24 فٹ بھرائی کی گئی جس کا مقصد مستقبل میں مہنگے ترین پلاٹس کی تشکیل بھی تھا ،، جبکہ انوائرمنٹ اور پلاننگ ونگ نے اس ضمن میں خیال ہی نہیں کیا کہ یہاں سے ڈپلومیٹک انکلیو کی سوریج لائن گزر رہی ہے

،، نو محرم کی شدید بارش نے جناح اسکوائر کے پراجیکٹ کی قلعی کھول دی،، ڈپلومیٹ نے اس ضمن وزیراعظم کو شکایت بھی کی تھی اس صورتحال کے پیش نظر ڈمپنگ سائٹس پر دوبارہ ڈگنگ شروع کی گئی چار روز کی مسلسل کھدائی کے بعد نیچے سے سوریج لائن واضح ہونا شروع ہو گئی،، سب نیوز کی ویڈیو کے مطابق سی ڈی اے انجینئرنگ ونگ ، روڈ میٹیننس اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار مسلسل سوریج لائن کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں ، لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی بھی بڑے پراجیکٹس سے قبل سروے کیوں نہیں کروایا گیا ؟ انوائرمنٹ ونگ اور پلاننگ ونگ نے این او سی کیوں دی ؟ کیا مستقبل کے اربوں روپے کے پلاٹس کریٹ کرنے کا خواب کس نے دیکھایا؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔