Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزمشرق وسطی میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بناسکتے ہیں ، ایران

مشرق وسطی میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بناسکتے ہیں ، ایران

تہران(آئی پی ایس )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مشرق وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔خامنہ ای کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ قطر میں العدید ایئر بیس پر ہونے والا حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک بڑی کامیابی تھی، اور ایسا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے

، اور اگر واشنگٹن نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ 23 جون کو ایران کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر مواصلاتی نظام کے اہم حصے پر گرا تھا، جس کی سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے سے بیس کے کمیونیکیشن ڈوم کو شدید نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔