Saturday, March 14, 2026
ہومپاکستانہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346 اعشاریہ 34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 3 روپے 34 پیسے بڑھ گئی، لہسن فی کلو 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا اور فی کلو اوسطا قیمت 184 سے بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے تک پہنچ گئی۔گڑ،انڈے،تازہ دودھ،دہی،دال ماش اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسے سستاہوا، گزشتہ ہفتے میں دال مونگ فی کلو 1 روپے 65 ، گندم کا آٹا،ڈالڈا گھی اور آئل بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل، بریڈ،بیف،مٹن،نمک،چائے کی پتی سمیت 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔