بیجنگ :چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین امریکی ڈالر تک جا پہنچے جو مئی کے اختتام سے 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد اضافہ ہے۔
پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ جون میں ، بڑی معیشتوں کی میکرو پالیسیوں ، معاشی ترقی کے امکانات اور دیگر عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔
چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق چین کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سازگار ہے۔