Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا

خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کا عنصر موجود ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی کی بہنیں کچھ کہتی ہیں، کوئی کچھ اور کہہ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں، پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں جائیں؟ نوازشریف پہلے بنی گالہ گئے تھے تو بانی نے 40 لاکھ مانگ لیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔