Sunday, July 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی

ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔

اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے گزشتہ میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دیکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جو ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔