Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزروانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب

روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب

اسلام آباد( عباس قریشی) پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان سچے دوست ممالک ہیں دونوں کے درمیان ثقافت, سیاحت, کھیلوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں مین تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے وہ روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے زیر انتظام عشائیے سے خطاب کر رہی تھیں, عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر زبیر محمود حیات, سینیٹر مشاہد حسین سید اور متعدد سیاسی و سفارتی شخصیات شریک ہوئی-

عشائیے میں روانڈا اور پاکستان کے قومی ترانے بجاے گئے اس موقع پر روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا کہ راوانڈا میں ہوتو تتسی نسل کشی کے بعد معاشرہ شدید اختلافات کا شکار ہوا تاہم موجودہ صدر پاول کیگامے نے اس نسل کشی کو روک کر روانڈا کو آزاد کرایا روانڈا اور پاکستان کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے روانڈا افریقہ اور افریقی اقوام کا مرکز بنتا جا رہا ہے, اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا دونوں میں متعدد قدریں مشترک ہیں دونوں ممالک نے شدید بحرانوں کا سامنا کیا اور انہیں واپس دھکیلا

دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے, پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا تو روانڈا نے ہمسایوں کی جارحیت کا دلیری سے دندان شکن مقابلہ کیا پاک بھارت جنگ بندی کی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے کانگو اور روانڈا کے مابین جنگ بندی کرائی اس موقع پر شریک مہمانوں نے کیک کاٹا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔