Sunday, July 6, 2025
ہوماسلام آبادآئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل

آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل

اسلام آباد (سب نیوز)آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل، فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ اور مجالس منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گئے ۔

آئیسکو چیف محمد نعیم جان کے مطابق فیڈرز فالٹز اور ٹرپینگ کے پیش نظر ریجن میں 11 کے وی فیڈرز کی مکمل پیٹرولنگ ممکن بنائی گئی ہے ، ماتمی جلوسوں کے روٹس میں آنے والی بجلی کی تاروں کو منظم اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے ، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر فیلڈ دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز میٹرز بجلی کے کھمبے اور دیگر میٹریل مہیا کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں ،افسران اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ڈیوٹی پر موجود رہنے کے احکامات جاری ،چیف انجنیئر زائد عثمانی بحثیت فوکل پرسن فیلڈ کاروائیوں کی نگرانی کریں گئے ،شکایات کے اندراج کے لیے کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز اور ہلپ لائن نمبر 118 مکمل طور پر متحرک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔