Sunday, March 8, 2026
ہومتازہ ترینتنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔
ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی، سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔