Wednesday, March 18, 2026
ہومٹاپ سٹوریایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی

تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دے دی۔

ایرانی میڈیا کےمطابق صدرمسعود پزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کےقانون کو باضابطہ طور پر نافذ کردیا ہے۔

ایران کا موقف ہےکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی تنصیبات پرحملے رکوانے میں ناکام رہی،اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت بھی نہیں کی۔

گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے قانونی کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔