Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم سے عرفان صدیقی نے ملاقات جس میں ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم تہذیب و ثقافت کا عظیم سرمایہ رکھتے ہیں، علم و ادب کے سرچشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرہ انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہیے، اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی، قومی اداروں کو مزید مضبوط اور مثربنانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی حقیقی امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا، علمی، ادبی اور ثقافتی اہمیت کے اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔