Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع

پنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع

لاہور:پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کئےگئے اپوزیشن کے 26 ارکان کوڈی سیٹ کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کےلئے آئینی وقانونی نکات پرغورجاری ہے۔ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے اُس فیصلے کا حوالہ بھی زیرغور ہے جوانہوں نے حمزہ شہباز کے خلاف دیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔