ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شی
بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 21 ویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خود انقلاب عروج و زوال کے تاریخی چکر سے نکلنے کے لئے ہماری پارٹی کے لئے ایک ثانوی جواب ہے، اور طرز عمل کی بہتری کےذریعے پارٹی کی ہمہ گیر مضبوط حکمرانی کو آگے بڑھانا نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کا ایک اہم تجربہ ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سینٹرل کمیٹی کے آٹھ قواعد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اعتماد سازی اور نئے دور میں پارٹی کی حکمرانی کے لئے تاریخی اقدامات ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے حکمرانی کے انتہائی پیچیدہ ماحول کا سامنا ہے ۔بدعنوانی کے خلاف جنگ میں، طاقت کے استعمال کو منظم کرنا ضروری ہے. پارٹی ممبران اور کارکنوں کو ہمیشہ یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ تمام اختیارات عوام کی طرف سے دیئے گئے ہیں ، اورہمیں ہمیشہ عوام ، تنظیم ، قانون اور نظم و ضبط کا احترام کرنا ہوگا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کے اندر نگرانی کو عوام کی نگرانی کے ساتھ یکجا کیا جائے، اور عوام اور رائے عامہ کی نگرانی کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے ہر قسم کی نگرانی کو مربوط کیا جائے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کی حکمرانی کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے سلسلے میں پوری پارٹی کے لئے معیار اور مثال قائم کریں