اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ، بے بنیاد گرفتاریاں، جھوٹے الزامات کے بعد مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق کلرک وشال یادو کی گرفتاری کے بعد انٹیلیجنس ونگ نے وجوہات ظاہر کرنے سے گریز کردیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق گرفتار کلرک کا تعلق ہریانہ سے ہے، نیوی ہیڈ کوارٹر میں اپر ڈویژن کلرک کے طور پر تعینات تھا۔ویشال یادیو کی گرفتاری کے باوجود اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مبینہ طور پر فراہم کردہ معلومات کی نوعیت کیا تھی۔سنگین الزامات کے باوجود شواہد اور تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی بنا کسی ثبوت پاکستان پر الزام تراشیاں جاری ہیں۔ بے بنیاد الزامات اور بغیر کسی ثبوت کے آئے روز مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کے ہاتھوں نہتے عوام نشانے پر ہیں۔حالیہ آپریشن سندور میں ہوئی ہزیمت چھپانے کے لیے مودی حکومت کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی بلا ثبوت گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
